ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی میں لاک ڈاؤن کی ڈھیل :سڑکوں پر ٹرافک جام:ایک ہی دن میں کروڑ روپیوں سے زائد مالیت کی شراب فروخت

اُڈپی میں لاک ڈاؤن کی ڈھیل :سڑکوں پر ٹرافک جام:ایک ہی دن میں کروڑ روپیوں سے زائد مالیت کی شراب فروخت

Tue, 05 May 2020 14:13:39    S.O. News Service

اُڈپی:05؍مئی(ایس اؤ نیوز)کووڈ-19کو لے کرگرین زون میں شمار کئے جانے والے اُڈپی ضلع میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل کیا دی گئی ،  لوگ صبح سے ہی زیادہ تعداد میں سواریوں کے ساتھ سڑکوں پر نظر آنے لگے اور اُڈپی کے کئی سڑکوں پر ٹرافک جا  م ہوگیا۔

5مئی سے اُڈپی ضلع میں صبح 7بجے سے دوپہر 1بجے تک سبھی دکانیں کھلی رکھنے کی سہولت دینے کی وجہ سے عوامی چہل پہل زیادہ رہی۔ کلسنک، کے ایم روڈ پر کافی دیر تک ٹرافک جام رہا۔ کاریں ،آٹو وغیرہ بھی زیادہ تعداد میں سڑکوں پر اترنے سے اور بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ البتہ بسوں کو ابھی تک منظوری نہیں دی گئی ہے۔ اسی طرح مالس، سلون ، بیوٹی پارلر وغیرہ بند تھے۔

4گھنٹوں میں 1.50کروڑروپئے مالیت کی شراب فروخت:صبح نوبجے سے دوپہر ایک بجے تک یعنی صرف چار گھنٹوں کے لئے اُڈپی ضلع میں شراب دکانوں کوکھولنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ جس میں  103وائن شاپ کے ذریعے کل 1.50کروڑ روپئے  کی شراب فروخت ہونے کی  بات معلوم ہوئی۔ 

محکمہ ایکسائز کی طرف سے ملی جانکار ی کے مطابق 1.25کروڑروپئے مالیت کی کل 41927لیٹر شراب  اور 25لاکھ روپئے مالیت کی 15872لیٹر بئیر فروخت ہوئی ہے۔ ضلع میں یومیہ 4160 باکس شراب بیچی جاتی تھی آج کے دن 4850باکس شراب بیچی گئی ہے۔ جب کہ بئیر کی فروخت کاری میں 50فی صد کمی دیکھی گئی۔


Share: